کراچی: ایم کیو ایم کارکنان پر شیلنگ اور لاٹھی چارج

04:33 PM, 26 Jan, 2022

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔ متعدد کارکنان زخمی ہوئے جبکہ رکن اسمبلی سمیت درجنوں ایم کیو ایم کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سندھ میں نئے متنازعہ بلدیاتی قانون اور ٹنڈوالہیار واقع خلاف احتجاجی ریلی نکالی تھی۔ انتظامیہ اور پولیس نے دھرنا فوری طور پر ختم کرنے کا دباو ڈالا، مظاہرین کے انکار پر پولیس ٹوٹ پڑی، شیل برسائے، لاٹھی چارج بھی کیا۔۔ درجنوں کارکن گرفتار کر لیے۔ رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کو زخمی حالات میں حراست میں لے لیا گیا جبکہ پولیس۔ کی شیلنگ سے خواتین کارکنان کی بھی حالت غیر ہوگئی پولیس نے ایم کیو ایم کے کئی کارکنوں کو گرفتارکرکے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں آج سے سندھ حکومت کا کاؤن ڈاؤن شروع ہوگیا ہے سندھ حکومت کو اس تشدد کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کرتے ہوئے وزیر اعلی ہاوس جانے والے تمام راستوں سے مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے چاروں اطراف ٹریفک بحال کردی۔
مزیدخبریں