انٹر بینک میں ڈالر 9 روپے 11 پیسے مہنگا ہوگیا

07:34 AM, 26 Jan, 2023

احمد علی
کراچی: امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 روپے 11 پیسے اضافہ ہوا گیا ہے جس کے بعد سے امریکی کرنسی 240 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر12 روپے مہنگا ہو گیا ہے، اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 255 روپے پر فروخت ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، سٹاک ایکسچینج میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 829 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے ۔
مزیدخبریں