خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ تشکیل، 12 وزراء شامل

08:30 AM, 26 Jan, 2023

احمد علی
پشاور: خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی نگراں کابینہ کی تشکیل دے دی گئی ہے ، جس میں 12 وزراء اور 3 مشیر شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے مشاورت کے بعد ہی کابینہ میں سابق صنعتکار فضل الہیٰ، عدنان جلیل، شفیع اللہ خان ، عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز شامل ہیں ۔ تاج محمد آفریدی، محمد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر، منظور خان آفریدی شاہد خان خٹک، حاجی غفران، خوشدل خان ملک بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے ۔ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اور گورنر غلام علی کے درمیان طویل ملاقات کے بعد کابینہ پر اتفاق کیا گیا ہے لیکن سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کابینہ کے لئے مشاورت نہیں کی گئی ہے ۔ خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ آج حلف اٹھا لے گی، حلف برداری تقریب سہ پہر3 بجے گورنرہاؤس میں منعقد ہو گی، گورنرغلام علی نگران وزراء سے بھی حلف لیں گے۔
مزیدخبریں