مسلم لیگ ق نے چودھری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے فارغ کر دیا
11:03 AM, 26 Jan, 2023
لاہور: مسلم لیگ ق نے چودھری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے فارغ کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں ہوا،اجلاس میں پنجاب، کے پی، بلوچستان اور سندھ کے پارٹی عہدیدار اور رہنما شریک ہوئے، سابق اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹرز بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بلامقابلہ عہدوں پر انتخاب ہوا، چودھری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ۔ چودھری پرویز الہی کو بلا مقابلہ مسلم لیگ ق کا صدر منتخب کر لیا گیا جبکہ کامل علی آغا کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے۔