موسم سرما کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

12:30 PM, 26 Jan, 2023

احمد علی
کراچی: محکمہ تعلیم نے موسم سرما کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے. تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے نجی اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے کھولے جائیں گے ۔ رفیعہ جاوید نے کہا کہ سردی کی شدت کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے ، اوقات کار تبدیلی کا فیصلہ اسٹئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا نوٹیفیکیشن کے مطابق 31 مارچ تک مذکورہ اوقات کار برقرار رہیں گے ۔
مزیدخبریں