لاہور: (ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، ملک کے بالائی اضلاع میں اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، کے پی کے میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا پنچاب میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ پنجاب، سندھ کے میدانی علاقوں شدیددھند، سموگ چھائے رہے گے ۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد ، خشک اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔