لاہور:پی ٹی آئی کےدفترمیں آتشزدگی،ایک شخص زخمی

09:55 AM, 26 Jan, 2024

ویب ڈیسک: لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے دفترمیں آتشزدگی کے باعث ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔

تٖفصیلات کے مطابق آگ لگنے کاواقعہ پی ٹی آئی کے جیل روڈ پر واقع دفترمیں پیش آیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے پہلے سروسز اور پھر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آگ لگنے سے آفس کی کرسیاں،ٹیبل،فلکسز، ایل ای ڈیز سمیت تمام سامان جل گیا، ریسکیو حکام نے آفس کو لگی سیل توڑ کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔آگ بجھانے کے عمل میں 7 سے زائد فائر ٹینڈر نے حصہ لیا۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آفس کو تالے لگے تھے، نشئی سامان چوری کرنے آفس کے اندر داخل ہوئے تھے، اس دوران سگریٹ کے شعلہ سے ممکنہ طور پر آگ بھڑک سکتی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں جھلس کر زخمی ہونے والے یوسف مسیح کی حالت کچھ مستحکم ہوتے ہی اس کا بیان لیا جائے گا۔

مزیدخبریں