ویب ڈیسک: پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیرافغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 25 جنوری 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 475,603 تک پہنچ چکی ہے۔
25 جنوری 2024 کو جانے والے 647 افغان شہریوں میں 186 مرد، 145 خواتین اور 316 بچے شامل تھے۔
افغانستان روانگی کے لیے 54 گاڑیوں میں 83 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔