(ویب ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوچکا ہے جس کے باعث تعلیمی اداروں نے بھی طلبہ کے لئے کچھ نرمی کردی ہے، پشاور کے سرکاری سکولوں نے طلبہ کی بڑی مشکل حل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ابتدائی اور ثانوی تعلیم نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق بچے کسی بھی طرح کا سویٹر یا کوٹ پہن کر سکول آسکتے ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سردی کی وجہ سے سکول میں سیکھنے کا عمل متاثر ہورہا ہے، اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یونیفارم میں نرمی موسم بہتر ہونے تک کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں 18 دسمبر 2023 یکم جنوری 2023 تک دی گئی تھی مگر اسموگ اور سردی کے باعث چھٹیوں کو 9 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا۔
تعطیلات ختم ہونے کے بعد پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم شدید سردی کی وجہ سے اسکول کی ٹائمنگ 09:30 کی گئی تھی۔