بالی ووڈ گانا ” ٹپ ٹپ برسا پانی“ کی نئی ویڈیو نے دھوم مچا دی

02:52 PM, 26 Jan, 2024

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیاپر ایسی ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جو صارفین کو تعریف کرنے پر مجبور کردیتی ہیں اور کچھ دیکھتے ہی دیکھتے ٹرینڈنگ میں آجاتی ہیں اور انکو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جاتا ہے ایک ایسی ہی ویڈیو جس کو اب تک 28 لاکھ سے زیادہ ویورز لائیک کرچکے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق سوشل میڈیا کو تفریح کو بڑا پلیٹ فارم تصور کیا جاتا ہے جس میں معلومات، ایجوکیشنل، نیوز اور انٹرٹینمنٹ جیسی لاتعداد ویڈیوز موجود ہیں، یہی نہیں بلکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی دیکھنے کا موقع ملتا ہے، سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر وائرل ایک ویڈیو  کو خوب پسند کیا جارہا ہے، ویڈیو  میں بالی ووڈ کے سونگ " ٹپ ٹپ برسا پانی" کو ریمکس بنایا گیا ہے بھنگڑا بینڈ کی جانب سے اس سونگ میں ڈھول کی تھاپ کو ایسے ترتیب دیا گیا ہے کہ سننے والے داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گروپ کی شکل میں موجود لڑکیوں نے گانا گا کر وہاں موجود لوگوں کو خوب مَحْظُوظ کیا اور ان پر نوٹ بھی نچھاورے کئے، ان پرمسرت لمحات کو لوگوں نے اپنے اپنے موبائل فون کے کیمرہ میں قید بھی کیا، انسٹاگرام پر اس ویڈیو  کو اب تک 28 لاکھ 29 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ اس کو لائیک کرنے والوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

بالی ووڈ کے گانے کو ایسے ڈھول نےتھاپ کے ساتھ گانا کسی شاندار فن سے کم نہیں اور اس کا انداز ویورز کی پسند سے لگایا جاسکتا ہے،کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں