ملک میں مہنگائی کا راج برقرار ، ہفتہ وار شرح میں معمولی کمی

03:46 PM, 26 Jan, 2024

notype

ملک میں مہنگائی کا راج برقرار ہے ، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں ۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق   مہنگائی کی مجموعی شرح 43 اعشاریہ 79 فیصد کی سطح پر برقرار ہے۔ایک ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  13 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ   23 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ ایک ہفتے میں چکن 3.31 فیصد ، گڑ 0.98 فیصد مہنگا ہوا، چائے 0.92 فیصد، دال مونگ 0.80 فیصد، انڈے 0.43 فیصد مہنگے ہوئے۔

جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 14.14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ  پیاز 1.64 فیصد، آلو 5 فیصد، کیلے 0.81 فیصد سستے ہوئے۔ اس کے علاوہ   چاول، پاوڈر ملک، دہی اور نمک سمیت 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں.

مزیدخبریں