شاہد خان کے بعد پاکستانی ارب پتی کون ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

05:09 PM, 26 Jan, 2024

(ویب ڈیسک) مکیش امبانی اور گوتم اڈانی اس وقت بھارت کے دو امیر ترین افراد ہیں۔ ایشیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ان دونوں کو بھی نمایاں مقام حاصل ہےپاکستان کی کروڑ پتی شخصیت اس وقت شاہد خان ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر میاں محمد منشا ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان میں بڑے سیاسی بحران اور معاشی بحران کے باوجود  کچھ  محنتی اور ذہین افراد ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور وہ ملک کے سماجی و سیاسی منظر نامے میں بھی نمایاں نظر آتے ہیں، ملک کی ایک ارپتی شخصیت جو اس وقت پاکستانی تاجروں کے لیے آئیڈیل بنی ہوئی ہے وہ میاں محمد منشا ہیں, انہیں مکیش امبانی' کے نام سے بھی جا جاتا ہے.

  مکیش امبانی کی طرح میاں منشا اپنی انسان دوستی، وسیع کاروبار اور محنتی رویہ کے لیے جانے جاتے ہیں، اس وقت وہ ارب پتی شاہد خان کے بعد دوسرے امیر ترین پاکستانی ہیں، شاہد خان پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی ہیں جن کی کل دولت 8.3  بلین ڈالر ہے.

 دوسرے نمبر پر میاں محمد منشا ہیں جو کے 2.7 بلین ڈالرز کے مالک ہیں۔وہ مسلم کمرشل بینک (MCB) کے مالک اور ملٹی نیشنل کمپنی نشاط گروپ کے بانی ہیں۔

ٹیکسٹائل کے علاوہ ان کا کاروبار پاور پلانٹس، سیمنٹ اور انشورنس تک پھیلا ہوا ہےجس سے وہ پاکستان کے معاشی منظر نامے میں ایک اہم کھلاڑی تصورکئے جاتے ہیں، پاکستان کی ایک قابل احترام شخصیت ہونے کی وجہ سےوہ عوامی فلاح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، حالیہ ہی میں انہوں نے وزیر اعظم کے سیلاب ریلیف فنڈ کے لیے تقریباً 6900000 روپے کا عطیہ دیا۔ وہ ملک کے مختلف ممتاز اداروں کے بورڈ میں بھی شامل ہیں۔ ارب پتی کو 23 مارچ 2004 کو صدر پاکستان پرویز مشرف نے ستارہ امتیاز سول ایوارڈ سے نوازا تھا۔

 ملک کی معیشت کے لیے اہم شخصیت ہونے کے علاوہ میاں منشا  اور مکیش امبانی میں ایک  چیز مشترک ہے اور وہ ہے غیر ملکی کاروں سے ان کی محبت، میاں منشا کے پاس متعدد کاریں ہیں جن میں مرسڈیز ای کلاس، جیگوار کنورٹیبل، پورش، بی ایم ڈبلیو 750، رینج روور اور ووکس ویگن شامل ہیں۔

مزیدخبریں