عدالت نے عطا تارڑ کی ضمانت منظور کر لی
07:32 AM, 26 Jul, 2021
وزیر آباد ( پبلک نیوز ) عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ سمیت لیگی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں ، پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تفصیلات کے مطابق عطاء تارڑ اور دیگر گرفتار کارکنوں کو علاقہ مجسٹریٹ شیخ محمد آصف کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن عطاء تاڑر اور دیگر کارکنوں کے وکلاء نے ضمانت کے لیے مچلکے پیش کر دیئے ،عدالت نے ن لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اور دیگر ساتھیوں کی ضمانت منظور کر لی، ذاتی مچلکوں پر ضمانت لے لی گئی۔ یاد رہے کہ عطاء تارڑ اور دیگر کارکنوں کے خلاف روڈ بلاک کرنے دھمکیاں دینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ،علی پور چھٹہ پولیس نے عطاء تارڑ کو تھانے کے باہر دھرنا دیتے ہوئے گرفتار کیا تھا، ضمانتیں منظور ہونے پر کارکنوں نے عطاء تارڑ اور دیگر رہنماؤں کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔