ہینگ ٹونگ 77 کے کراچی کے ساحل پر پھنسنے کی کہانی

08:54 AM, 26 Jul, 2021

اویس
کراچی( پبلک نیوز) ساحل سمندر پر پھنسنے والے جہاز ہینگ ٹونگ 77 کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس کے کیپٹن نے ایمرجنسی کال دے رکھی ہے کیونکہ 20 جولائی کو ایک اینکر ٹوٹنے کی وجہ سے جہاز کو فوری برتھ دینے کی درخواست کی تھی جس پر تاحال عمل نہیں ہو سکا جبکہ دوسری طرف پانامہ کے اس پھنسے ہوئے جہاز کے مالک نے انشورنس کلیم بھی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہاز کے مالک نے انشورنس کلیم کر دیا ہے ، یہ انشورنس کلیم کئی لاکھ ڈالر بھی ہو سکتا ہے، اس جہاز کے اندر موجود سامان کے نقصان پر منحصر ہے، نامعلوم وجوہات کی بنا پر تاحال آپریشن تاخیر کا شکار ہے، یہ پانامہ کا جہاز ہے جس کا نام ہینگ ٹونگ 77 ہے ، اس کو نکالنے کیلئے دو ٹگس تیار کھڑے ہیں مگر انہیں آپریشن کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ کراچی سی ویو پر پھنسے بحری ہینگ ٹین 77 جہاز کو نکالنے کے لیے آپریشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں مگر پریشن تاحال شروع نہیں کیا جاسکا ، اس حوالے سے متحدہ عرب امارات سے 2 خصوصی ٹگس کراچی پہنچ چکی ہیں ، نجی کمپنی میرین سروسز جہاز نکالنے کا اپریشن کرے گی ۔
مزیدخبریں