ایف سی اور آزاد کشمیر پولیس میں لڑائی، 13 زخمی، فوج طلب
01:35 PM, 26 Jul, 2021
شاردہ ( پبلک نیوز) بازار میں الیکشن ڈیوٹی کے لیئے لائے جانے والے FC اہلکاروں اور آزاد کشمیر پولیس کے درمیان تصادم۔ تفصیلات کے مطابق شاردہ میدان جنگ بن گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ FC اہلکاروں اور آزاد کشمیر پولیس کے درمیان ہونے تصادم کے دوران ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے 13 افراد زخمی ہو گئے۔ کشیدگی روکنے کے لیے فوج طلب کر لی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن ڈیوٹی پر مامور فوجی گاڑی گہری کھائی میں جا گری تھی جس سے 4 فوجی جوان شہید ہو گئے تھے۔