پاکستان نے ’آئی ٹی‘ کی ایکسپورٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

02:33 PM, 26 Jul, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان نے آئی ٹی ( انفارمیشن ٹیکنالوجی) کی ایکسپورٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی کی ایکسپورٹ 2 ارب ڈالر کی سطح کو عبور کر گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ائی ٹی کی ایکپسورٹ 2 ارب ڈالر کی سطح کو عبور کر گئی۔ انھوں نے لکھا کہ مالی سال 2021 میں آئی ٹی کی صنعت میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال 1 ارب 44 کروڑ کی ایکپسورٹ تھی ،جو رواں سال بڑھ کر 2 عشاریہ 12 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہیں۔
مزیدخبریں