واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگی ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنے کا طریقہ جانئے

03:32 PM, 26 Jul, 2021

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: واٹس دنیا کی مقبول ترین پیغام رسانی کی ایپلی کیشن ہے جس پر روزانہ کروڑوں لوگ ایک دوسرے کو لا تعداد میسج بھیج رہے ہوتے ہیں۔ صارفین کی سہولت کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوئی نہ کوئی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہوتا ہے۔ نیا فیچر واٹس ایپ سٹیٹس پر لگی ہوئی ویڈیو کے حوالے سے ہے۔ واٹس صارفین اپنے جذبات، احساسات اور خیالات کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے ان ویڈیوز کا سہارا لیتے ہیں جو ایک دن کے لیے سٹیٹس پر موجود رہتی ہیں۔ اگر آپ کو کوئی ویڈیو پسند آ گئی ہے اور آپ اس کو اپنے پاس محفوظ رکھنا چاہتے ہیں یا اپنے سٹیٹس پر لگانا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ یہاں بتایا جا رہا ہے اپنے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر گوگل فائلز ڈاؤن لوڈ کریں۔ ایپلی کیشن کی بائیں طرف کونے میں موجود مینیو آئیکن پر کلک کریں۔ اب سیٹنگ آپشن پر جائیں۔ show hidden files آن کریں۔ اب فون کے فائل مینجر میں جائیں اور انٹرنل اسٹوریج آپشن WhatsApp> Media > Statuses پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ فولڈر کے آپشن میں سٹیٹس پر لگی ویڈیوز دیکھنے کے اہل ہو جائیں گے۔ لہذا یہاں سے فوٹو یا ویڈیو کو کلک کرتے ہوئے بآسانی دیکھ بھی سکیں گے اور ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے۔ جس کے لیے آپ کو مطلوبہ ویڈیو پر کچھ دیر تک پریس کر کے رکھنا ہو گا۔
مزیدخبریں