دنیا کی پہلی ’ڈیجیٹل محبت‘ اڑھائی لاکھ ڈالر میں فروخت

04:47 PM, 26 Jul, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: جدید دور، جدید دور کی رَٹ تو آپ نے سن رکھی ہو گی مگر یہ محبت بھی جدید جائے گی، یہ شاید آپ نے نہیں سنا ہو گا۔ ڈیجیٹل دنیا میں اب محبت بھی ڈیجیٹل ہی چلے گی۔ یہ ایک افسانہ لگ رہا ہو گا مگر ایسا نہیں ہے۔ کیونکہ یہاں ایک حقیقت سے پردہ اٹھایا جا رہا ہے۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک معروف ماڈل ڈیجیٹل انفلوئنسر مارٹا رینٹل نے اس حوالے سے پوری دنیا کو اس وقت حیران کر دیا جب انھوں نے اپنی ڈیجیٹل محبت فروخت کر دی۔ جی ہاں مارٹا کی جانب سے ایک نامعلوم مداح کو محبت بھرے جذبات ڈیجیٹل انداز میں اڑھائی لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیئے گئے۔ یہ ڈیجیٹل محبت این ایف ٹی یعنی ’نان فنجیبل ٹوکن‘ کی صورت میں بیچی گئی۔ واضح رہے کہ مارٹا ڈیجیٹل محبت فروخت کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ 21 سالہ ڈیجیٹل انفلوئنسر کا کہنا ہے کہ جسمانی محبت اور غیرجسمانی محبت کے بعد اب ڈیجیٹل محبت کا دور ہے۔
مزیدخبریں