یکم محرم سے عمرہ کی اجازت، کون سے ممالک پر پابندی برقرار؟

05:38 PM, 26 Jul, 2021

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: سعودی وزارت حج و عمرہ کا اہم اعلان، یکم محرم سے بیرون ممالک سے زائرین کو عمرہ کی اجازت، بیرون ممالک سے کورونا ایس او پیز کے تحت زائرین سعودی عرب پہنچ سکیں گے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق یکم محرم 1443 سے بیرون سعودی عرب عمرہ سیزن کھولا جا رہا ہے۔ قومی کمیٹی برائے حج وعمرہ کے رکن ہانی علی العمیری کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے بیرون ملک سے متعمرین کے استقبال اور مسجد حرام میں نمازوں کی ادائیگی کا شیڈول ترتیب دینے کے لیے 500 عمرہ کمپنیاں مصروف عمل ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمرہ سیزن سے استفادہ کرنے کے لیے صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد وضوابط کی پیروی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بیرون ملک سے عمرہ کی غرض سے آنے والے اللہ کے مہمان سکون اور حفاظت سے عبادت کر سکیں۔پاکستان اور بھارت سمیت 9 ممالک کے عمرہ زائرین پر بدستور پابندی عائد ہے۔
مزیدخبریں