پنجاب میں لاک ڈاؤن کا عندیہ

06:31 PM, 26 Jul, 2021

احمد علی
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب میں صوبائی وزیر نے صحت نے لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اگر عوام کی جانب سے مثبت انداز میں کورونا سے لڑنے کے لیے عملی اقدامات نا ہوئے تو 14 اگست کے این سی او سی ٹارگٹ سے قبل لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈیٹا بار بار ویریفائی کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں کیسز میں سے ستر فیصد تک ڈیلٹا کے کیسز ہیں۔ اب تک دو سو چھپن سیمپلز کی جین سیکوئنسنگ کی گئی جن میں ستر فیصد تک ڈیلٹا کے کیسز سامنے آئے۔ سیاسی گفتگو میں صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کہوں گی واپس آئیں۔ ہم نے پاکستان کے حالات بہت بہتر کر دیئے ہیں اگر بیرون ملک بھی علاج نہیں ہو رہا تو آئیں ہم ان کا علاج کریں گے۔
مزیدخبریں