فل کورٹ نہ بنانے کی ایک ہی وجہ ہے خوف، مریم نواز

09:51 AM, 26 Jul, 2022

احمد علی
مسلم لیگ نواز کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فل کورٹ نہ بنانے کی ایک ہی وجہ ہے، خوف ! انہیں خوف ہے کہ انہی کے کیے ہوئے فیصلوں کا تضاد سامنے نہ آجائے۔ رہنما ن لیگ مریم نواز نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’فل کورٹ نہ بنانے کی وجہ اپنے فیصلو ں کا تضاد سامنے آنے کا خوف ہے‘۔ اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا اور یہی میں قوم کو بتانا چاہتی تھی. ان کا مزید کہنا تھا کہ جب فیصلے آئین،قانون اور انصاف کے مطابق نہ ہوں تو فُل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے۔ کیوں کہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظرِ عام پر آ جاتی ہیں اور لوگ جان جاتے ہیں کہ فیصلہ آئین و قانون نہیں، ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیا گیا ہے، مگر اب کچھ بھی کر لیں،لوگ تو جان گئے۔ انہوں نے کہا کہ مائی لارڈ! ہمارے ۲۰ ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیے اور ق۔لیگ کے ۱۰ ووٹ بھی آپ نے پی ٹی آئی کو عطا کر دیے تو پرویز الہی صاحب کی اکثریت تو آپ کی دین ہے۔
مزیدخبریں