ڈالر کی اونچی اڑان, ڈالر 233 روپے تک جا پہنچا

11:04 AM, 26 Jul, 2022

احمد علی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 233 کی کم ترین سطح پر آگیا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے. فارن ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز 1 ڈالر کے مقابلے میں 229 روپے 88 پیسے پر بند ہونے والی مقامی کرنسی کی قدر، دوپہر 12 بج کر 33 منٹ تک 3 روپے 12 پیسے تک مزید کم ہو کر 233 روپے ہوگئی ہے۔ میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر کے مطابق ایک ایسے وقت میں کہ جب اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ پر قابو پانے کے لیے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر جاری کرنے سے گریزاں ہیں اور تیل کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) ادائیگیوں کی وجہ سے روپیہ انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران نئی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ برآمد کنندگان بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع کمانے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
مزیدخبریں