دانیہ ملک کی بشریٰ اقبال پر تنقید
12:16 PM, 26 Jul, 2022
عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے ان کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ ہمیں عدالت میں پیش ہونیکی صورت میں دھمکیاں دلوا رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر دانیہ ملک نے مختلف اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے بشریٰ اقبال پر تنقید کی ہے اور ان اسٹوریز میں لکھا ہے کہ پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے اور ضرور ہوگا جس کے بعد سب سچ سامنے آجائے گا جب پوسٹ مارٹم کی بات آئی تو یہ بشریٰ اور دعا دونوں میڈیا کی سپورٹ مانگنے سامنے آگئیں ہیں اور جب عامر لیاقت فوت ہوئے تب تو بشریٰ میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتی تھیں اور اب بیٹی کو بھی لے کر آگئی ہیں۔ مطلب کچھ تو ہے جو بی بی پوسٹ مارٹم میں تاخیر ہی کرواتی جارہی ہیں اور اب ہمیں دھمکیاں دلوارہی ہیں کہ اس پیشی پر آئیں تو جان سے جاؤگی، بڑی چالاک عورت ہے، یہ اب خود میڈیا سے سپورٹ مانگ رہی ہیں اور بیچاری بننے کی کوشش کررہی ہیں۔ عامر لیاقت کی وفات سے 4 دن قبل دانیہ ملک نے اپنی پوسٹ میں عامر لیاقت سے ہوبے والی گفتگو بھی شیئر کی جس میں ان کی جانب سے دانیہ سےمحبت کا اظہار بھی کیا گیاتھا۔ خیال رہے کہ مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بیٹی دعا اور سابقہ اہلیہ بشریٰ نے دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم میں تحریری شکایات جمع کرائی ہوئی ہے۔ دوسری جانب دانیہ نے شوہر کا پوسٹ مارٹم کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے اور 28 جولائی کو ان کی درخواست کی سماعت ہوگی۔