عمران خان سے آخری بار کب بات ہوئی ؟ صدر مملکت نے بتادیا

12:16 PM, 26 Jul, 2022

احمد علی
اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان سے واٹس ایپ پر بات ہوتی ہے، آخری بات تب ہوئی تھی جب گورنر پنجاب کا ایشو ہوا تھا۔ صدر پاکستان عارف علوی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صدارتی نہیں جمہوری نظام میں ہی ہے.وزیراعظم کی جانب سے بھیجی جانے والی 74 میں سے 69 سمریاں فوری واپس بھجوائیں، گورنر پنجاب والی سمری روکی اس میں گنجائش تھی، اوورسیز ووٹنگ، ای وی ایم اور نیب قوانین میں ترامیم کے بل واپس بھجوائے، فنانس بل پررات 11 بجے دستخط کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا ان سمریوں کو روکنے پر مجھے کسی طرف سے کوئی دباؤ نہیں تھا، میرے ذہن میں کچھ سوالات تھے اس لئے ان چند سمریوں کو میں نے روکا۔ عارف علوی نے کہا بطور صدر مملکت میری پاس اختیار نہیں کہ میں کسی کو کہوں کہ ڈائیلاگ کرو، تمام فریق راضی ہوں تو پریذیڈنٹ ہاؤس کردار ادا کرسکتا ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کہا یہ تاثر غلط ہے کہ میرے وزیراعظم سے تعلقات ٹھیک نہیں۔ بلاول بھٹو نے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، امریکا پاکستان سے تعلقات ختم نہیں کرنا چاہتا۔ صدر نے کہا غیر ملکی خط پر اگر تحقیقات کیں ہیں تو عوام میں لانا چاہئے، سیاسی جماعتوں نے کسی کے کہنے پر تحریک عدم اعتماد نہیں لائی، سیاسی جماعتیں کسی کے اشارے پر نہیں چل رہیں۔ صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ میں نے نہ آئین توڑا ہے نہ غداری کی ہے، جس نے غداری کی ہے اس پر آرٹیکل 6 ضرور لگائیں۔ کہا عمران خان سے واٹس ایپ پر بات ہوتی ہے، آخری بات تب ہوئی تھی جب گورنر پنجاب کا ایشو ہوا تھا۔ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سوال کے جواب میں صدر نے کہا آرمی چیف کی تقرری وقت سے پہلے کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
مزیدخبریں