سول جج کےگھر تشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ جنرل ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج

11:02 AM, 26 Jul, 2023

احمد علی
لاہور: سول جج اسلام آباد کے گھر تشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ جنرل ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوانہ کو گذشتہ روز حآلت تشویشناک ہونے پر ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ سے آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا ،رضوانہ کو شدید غذائی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑا اور اس کی قوت مدافعت بھی کمزور ہے ، بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ رضوانہ کو جان بوجھ کر کھانے پینے سے روکا جاتا رہا ہے ۔ رضوانہ کا بلڈ پریشر کا لیول کم ہونے پر اس کو کارڈیک سپورٹ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ رضوانہ تشدد کی وجہ سے شدید ذہنی دباو کا بھی شکار ہے ۔ رضوانہ کےکمر پر بیڈ سول بھی پڑ گئے ہیں ، جنرل ہسپتال کا 12 رکنی میڈیکل بورڈ آج پھر رضوانہ کا مکمل چیک اپ کرئے گا۔
مزیدخبریں