چین کی پاکستان کا2ارب10کروڑ ڈالرقرض موخرکرنےکی منظوری
01:28 PM, 26 Jul, 2023
اسلام آباد: چین نے پاکستان کےلئے2ارب10 کروڑ ڈالرز قرض کی ادئیگی موخر کرنے کی منظوری دے دی ہے. ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کےلئے قرضہ 2 سال تک موخر کیا ہے، اس سلسلے میں چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طور پر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے ، وفاقی حکومت نےقرضہ رول اوور کے لئے ازسرنو شرائط وضوابط کی منظوری دےدی ہے. اس قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔