واجبات کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے ایک بار پھر پی آئی اےاکاؤنٹس منجمند کر دیے

11:03 PM, 26 Jul, 2023

احمد علی
لاہور: واجبات کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے ایک بار پھر پی آئی اےاکاؤنٹس منجمند کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پر کئی ماہ کے ٹیکسز پر مبنی 2 ارب سے زائد کے واجبات ہیں،واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے 53 اکاونٹس گزشتہ برس بھی منجمند کئے گئے تھے، انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی پر اکاونٹس بحال کئے گئے تھے۔ پی ایس او نے قومی ائر لائن کی 3 پروازوں کو فیو ل کی فراہمی سے بھِی انکار کر دیا ، اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 309 ،کراچی تا ملتان کی پی کے 330 متاثر ہوئیں۔ فیول نہ ملنے کے باعث ملتان سے جدہ کی پرواز پی کے 739 بھی متاثرہ پروازوں میں شامل ہیں ،ترجمان کی جانب سے رابطے کے باوجود تاھال موقف سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے اکاؤنٹس بندش کی تصدیق کر دی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اکاونٹس کی بحالی کے لئے ایف بی آر سے حکومتی سطع پر رابطے جاری ہیں، اکاونٹس بندش کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے۔
مزیدخبریں