چھتری،راشن،دری بسترا،جماعت اسلامی کاکارکنوں کوپیکج ہمراہ لانے کی ہدایت

12:34 PM, 26 Jul, 2024

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی بلوں اور مہنگائی کے خلاف ڈی چوک پر دھرنے کے اعلان اور انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کے پیش نظر رہنماؤں نے کارکنوں کو چادر، کپڑے، تکیہ، چھتری و دیگرضروری سامان کے ساتھ ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی بجلی بلوں اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی ڈی چوک پرآج دھرنا دینے جارہی ہے۔ اس ضمن میں جماعت اسلامی قیادت کے جانب سے کارکنوں کیلئے ہدایت بھی جاری کی گئیں۔

کارکنوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ چادر، کپڑے، تکیہ، چھتری ،پانی ودیگرضروری سامان ساتھ لائیں، راستوں کی بندش اور رکاوٹوں پرمتبادل راستے اختیار کریں جبکہ راستوں کی بندش پرواپسی کے بجائے وہاں پردھرنا دیا جائے اورانٹرنیٹ بندش پرمنصورہ مرکز لینڈ لائن نمبرسے ہدایات لی جائیں۔

جماعت اسلامی کی قیادت ڈی چوک پردھرنا دینے کیلئے بضد ہے تو انتظامیہ دفعہ 144 کا سہارا لیتے ہوئے سخت کارروائی کا عندیہ دے چکی ہے۔

مزیدخبریں