ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف ریفرنس بند کرنے کی درخواست پر تفصیلی رپورٹ طلب

01:48 PM, 26 Jul, 2024

ویب ڈیسک: گجرات پولیس فنڈز میں مبینہ کرپشن کا ریفرنس کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں نیب نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس بند کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔ جس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ 

احتساب عدالت کے جج قمرالزماں نے ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو بتایا جائے کہ کن گروانڈز  پر ریفرنس بند کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔ 

نیب کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزمان کی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں۔ ملزمان کے خلاف ریفرنس کو چلانا مناسب نہیں ہو گا۔ 

نیب نے استدعا کی کہ   عدالت ریفرنس واپس لینے کی نیب کی درخواست منظور کر لے۔ سہیل ظفر چٹھہ ،رائے اعجاز سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس بند کیا جائے۔

مزیدخبریں