پاکستان نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا، مودی

02:47 PM, 26 Jul, 2024

ویب ڈیسک :بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے  کہا ہے  کہ پاکستان نے اپنے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور وہ " دہشت گردی اور پراکسی وار" کے ذریعے مقابلے میں شامل رہنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعے کو کارگل کے مقام پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا اور جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی یادگار پر حاضری دی۔ انہوں نے " دہشت گردی" کے حامیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہ وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، "دشمن" کو سخت جواب دیا جائے گا۔

  مودی 1999 میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی شکست  کے  25 سال مکمل ہونے پر کارگل کے ہمالیائی علاقے میں خطاب کر رہے تھے۔

 
 

مزیدخبریں