ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے چالیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

03:09 PM, 26 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے چالیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق اے ڈی بی دو ہزار پچیس تک تک پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالردے گا،رقم پاکستان میں سیلاب سےمتاثرہ گھروں اورانفراسٹکچرکی تعمیر پرخرچ ہوگی۔

اے ڈی بی کےمطابق یہ فنڈزسیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اورتعمیر نو کے منصوبےکا حصہ ہیں، پاکستان میں 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے سندھ میں بڑی تباہی ہوئی۔

اےڈی بی کاکہنا ہےکہ منصوبے کےتحت سندھ میں صحت کی بنیادی سہولیات کو بحال کیا جائےگا،سیلاب سےسندھ میں 83 فیصدگھرمتاثرہوئے،21 لاکھ گھرمکمل یا جزوی تباہ ہوئے،دوسال گزرنے کےباوجودکئی متاثرین عارضی گھروں یا شیلٹرزمیں رہنے پرمجبور ہیں۔

مزیدخبریں