عمران خان نے کہا فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے نیوٹرل ہوجائے، علیمہ خان

03:33 PM, 26 Jul, 2024

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہےاس لیے نیوٹرل ہو جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہماری ملاقات عمران خان سے ہوئی، وکلا کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔ اڈیالہ جیل کرنل کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران نے انہیں کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اخلاقی طور شکست خوردہ ہیں، موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج آمنے سامنے ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ہم نہیں چاہتے فوج اور عوام کو آمنے سامنے کیا جائے۔ملک میں رول آف لا اور جمہوریت نہیں ہوگی تو ملک آگے کیسے چلے گا؟ ملک میں کاروبار تباہ ہوچکا ہے، لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ فوج نیوٹرل ہوجائے۔

مزیدخبریں