(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے آج اسلام آباد میں ہونیوالا احتجاج ملتوی کردیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عامر مغل کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمیں پیر کے روز احتجاج کی اجازت دی ہے اور ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما عامر مغل نے بتایا کہ اس حوالے سے پریس ریلیز کچھ دیر میں جاری کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے آغاز پر پاکستان تحریک انصاف کی آج اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ 2 گھنٹوں میں مشاورت کا حکم دیتے ہوئے عدالت کو آپس میں مشاورت کرکے 12:30 بجے تک آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔