عظیم صوفی بزرگ بابا میاں چنوں کے 800 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات جاری

05:25 PM, 26 Jul, 2024

ویب ڈیسک: میاں چنوں میں حضرت بابا میاں چنوں سہروردی کے 800 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں۔ مزار شریف بابا میاں چنوں دربار کو غسل اور چادر پوشی علماء کرام سیاسی و سماجی شخصیات نے کی۔ دربار شریف کو غسل دیکر زائرین کیلئے کھول دیا گیا۔ مزار شریف پر ملک بھر سے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 

عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا میاں چنوں سہروردی کے مزار شریف پر زائرین جوق در جوق حاضری کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ زائرین کا نوافل ادا کرنے کے ساتھ منتیں مرادیں مانگنے کا سلسلہ بھی جاری ہیں۔

عقیدت مند زائرین انتہائی عقیدت و احترام سے مزار شریف پر پھولوں کی پتیاں اور چادریں بھی چڑھا رہے ہیں۔ دربار پر مشروبات کی سبیلیں اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔

دربار حضرت بابا میاں چنوں سہروردی پر دربار انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں