گاڑی تیز چلانے سے منع کرنے پر کار سوار نے شہری کو کچل دیا

07:04 PM, 26 Jul, 2024

(ویب ڈیسک )   گاڑی تیز چلانے سے منع کیوں کیا، کار سوار افراد نے شہری کو کچلتے ہوئے گاڑی دکان میں دے ماری۔

تفصیلات کے مطابق  فیکٹری ایریا کے علاقہ میں حامد نامی شخص نے کار سوار کو تیز رفتار گاڑی چلانے سے منع کیا جس پر کار سوار ملزم پرویز اور اسکا ساتھی طیش میں آگیا۔

ملزمان نے تیز رفتار گاڑی سے راہگیر کو کچلا اور گاڑی دکان میں دے ماری۔ حادثے  میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ہے۔   پولیس نے شہری حامد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں