صدر مملکت کی نواسوں کیساتھ جھولا جھولنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

08:24 PM, 26 Jul, 2024

ساجد خاں

ویب ڈیسک:( محمدساجد) صدر مملکت آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ 26جولائی کو منائی گئی، سالگرہ کے اس دن صدر مملکت کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی جانب سے پیاری سے ویڈیو شیئر کی گئی جس نے دیکھنے والوں کو بھی خوش کردیا۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کارکنان نے لاہور، کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں  کیک کاٹےاور آصف علی زرداری کے لئےصحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگیں،آصف علی زرداری 26جولائی1955کو پیدا ہوئے وہ معروف سیاستدان حاکم علی زرداری مرحوم کے فرزند ہیں۔18دسمبر 1987ء کو آصف علی زرداری محترمہ بے نظیر بھٹوکے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پرصدر مملکت کی اپنے نواسوں کے ساتھ جھولاجھولنے کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے، ویڈیو کو   بختاور بھٹو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا جس کے کیپشن میں لکھا ’ From Baba to Nana Baba ♥️ #HappyBirthday ‘ اسی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوفے پر بیٹھے بچے اپنی دنیا میں مگن ہیں جبکہ صدر مملکت گفتگو میں مصروف ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے پر پیپلزپارٹی کارکنوں اور رہنماوں کی جانب سے صدر زرداری کو سالگرہ کی مبارک باد اور دعائیں دی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں