صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

08:46 PM, 26 Jul, 2024

(ویب ڈیسک )   صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ایک سال کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات کردیے گئے ہیں۔

  صدر مملکت نے ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی۔

واضح رہے کہ  جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل سپریم کورٹ کے سابقہ ججز ہیں۔

مزیدخبریں