پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 26 جون 2021
04:57 AM, 26 Jun, 2021
پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، لاہور میں کالی گھٹائیں اور گہرے بادل برسنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، موسم خوشگوار، بدلتے موسم کی رت نے لاہوریوں کا ویک اینڈ بھی خوبصورت بنادیا۔پاکستان میں کورونا سے مزید 36 افراد جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار 188 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 935 نئے کیس رپورٹ، 32 ہزار710 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج،ایک ہزار195 کی حالت تشویشناک، کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فی صد سے کم ہوگئی۔ایف اےٹی ایف کاپاکستان کوگرےلسٹ میں برقراررکھنےکافیصلہ،پاکستان اقدامات کی تعریف،27میں سے26نکات پرعمل درآمدکیا،دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنےاوردیگراقدامات جاری رکھے۔عالمی ادارےکی ہدایت۔ایف اےٹی ایف نےپاکستان کی کارکردگی کوسراہاہے،7نکاتی نئےایکشن پلان پر عمل کرتےہوئےجلدگرےلسٹ سےنکل جائیں گے،حماداظہرکی پریس کانفرنس،کہا بھارت کی پاکستان کوبدنام کرنےکی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔پاکستان امریکا سے برابری کے تعلقات کا خواہاں ہے، وزیراعظم عمران خان کا امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو، کہا امریکا کی جنگ میں پاکستان کو بھاری قیمت چکانی پڑی، امریکا نے ہمیشہ پاکستان کا تعاون ناکافی سمجھا، مودی کی حکومت نہ ہوتی تو بھارت سے تعلقات بہتر ہوچکے ہوتے۔