’مستقبل میں بھارت کے ساتھ تعلقات اچھے ہو سکتے ہیں ‘
07:22 AM, 26 Jun, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےکہامستقبل میں بھارت کےساتھ تعلقات بہترہوسکتےہیں،وزیراعظم نے کہاافغانستان میں جنگ فتح کےاعلان ہواتوسرحدسیل ہوگی،پاکستان پرامن ،خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کےانٹرویونےامریکاکےساتھ تعلقات کی نئی جہت کاتعین کیا، افغانستان سےمتعلق اپنی سرزمین کسی کواستعمال نہیں کرنےدیں گے،وزیراعظم نےبھارت کےساتھ تعلقات پرامیدکااظہارکیا،امریکاسےتجارت اپنےطریقےسےکرناچاہتےہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اورامریکادنیاکی دوبڑی اقتصادی طاقتیں ہیں،پاکستان نے1970میں چین امریکاتعلقات میں اہم کرداراداکیا،آج بھی پاکستان چین اورامریکاکےدرمیا ن تناؤکم کرنےکےلیےتیارہے،افغانستان میں استحکام کےلیےپاکستا ن موثرکرداراداکررہاہے۔