فیصل آباد (پبلک نیوز) چودہ سالہ بچی سے زیادتی کے گرفتار ملزم کی اسلحے کے ساتھ ویڈیوز منظرعام پر آ گئی. ملزم اکرام نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر خود ہی وائرل کر دی تھیں .
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اکرام نے اچکیرہ میں سعدیہ کو اغوا کر کے زیادتی کی تھی ، ملزم رکشہ ڈرائیور نے گھر پہنچانے کا جھانسا دے کر سعدیہ کو اغوا کیا . ملزم اکرام کے خلاف تھانہ غلام محمد آباد میں زیادتی کا مقدمہ درج ہے. پبلک نیوز نے ملزم کی وائرل ویڈیوز حاصل کر لیں.
ایک ویڈیو میں اکڑ کر چلتا ملزم اکرام پستول کا میگزین نکالتا نظر آتا ہے . دوسری ویڈیو میں مونچھوں کو بل دیتا ملزم مسلح دوست کے ساتھ نظر آتا ہے.