’ریڈیو پاکستان، پی ٹی وی، اے پی پی کو ڈیجیٹلائز کریں گے‘

11:30 AM, 26 Jun, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے میڈیا دنیا بھر کی ریاستوں کے پاس اہم ذریعہ ہے۔ اے پی پی، ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کو اگست تک ڈیجیٹلائز کرنے کا آغاز کریں گے۔نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول 2021 سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر نے پاکستان میں شارٹ فلم کو نئی جہت بخشی ہے۔ اگست میں پی ٹی آئی کے تین سال مکمل ہو جائیں گے۔ مواقع فراہم کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ریاستوں کے بیانیے کے فروغ کیلئے میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہم میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنا رہے ہیں۔ فلم بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں۔ وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کیے گئے وعدے پورے کیے ہیں۔
مزیدخبریں