’پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا‘ وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی

02:06 PM, 26 Jun, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے۔ چیلنج کرتا ہوں اپوزیشن میرے اعداد وشمار کو غلط ثابت کرے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی بحران کا شکار ہوئی۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑا ہوگیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان غریب پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم عمران خان غریب آدمی کے ساتھ ہے۔شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ 2014-15 کے درمیان آئل کی قیمتیں گریں۔ وزیراعظم عمران خان پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔
مزیدخبریں