آصف زرداری کا لاہور مشن، پنجاب کو فتح کرنے کا ہوم ورک مکمل

02:32 PM, 26 Jun, 2021

احمد علی
لاہور ( پبلک نیوز) طویل عرصے بعد لاہور انے والے سابق صدر آصف علی زرداری کا لاہور مشن مکمل، سابق صدر نے دورے کے دوران عام انتخابات سے قبل پنجاب میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اینٹی ن لیگ آلائنس بنانے کا ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب میں ہیپلز پارٹی کے کم بیک کے لیے اہم مقاصد حاصل کر لیے۔ سابق صدر زرداری آج لاہور دورہ مکمل کر کے روانہ ہو جائیں گے۔ سابق صدر نے دورہ لاہور میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور رابطے کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ سے آلائنس کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت بھی سامنے آئی۔ حکمران جماعت اور ن لیگ کے اکثر رہنماؤں نے سابق صدر کو مناسب وقت پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرا دی۔پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں مخدوم احمد محمود، فیصل صالح حیات اور یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک سونپ دیئے۔ سنٹرل پنجاب سے قمرالزمان کائرہ، حسن مرتضیٰ چوہدری منظور اورنگزیب برکی اور قاسم ضیاء کو اہم ذمہ داریاں مل گئیں۔ آصف زرداری جولائی میں دوبارہ لاہور میں ڈیرہ لگائیں گے۔ کشمیر الیکشن کمپین کے بعد بلاول بھٹو بھی لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔ پنجاب میں خواتین ونگ کو متحرک کرنے کے لیے آصفہ بھٹو بھی لاہور آئیں گی۔
مزیدخبریں