معصوم بچوں سے زیادتی کے واقعات میں خوفناک اضافہ

04:48 PM, 26 Jun, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب بھر بھرمیں چھوٹے بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں خوف ناک حد تک اصافہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں108کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رپوٹ ہوئے۔ پنجاب بھرمیں668کم عمربچوں وبچیوں کیساتھ زیادتی کےواقعات ہوئے۔ لاہور میں 68بچوں کے ساتھ بدفعلی اور ایک کو قتل کر دیا گیا۔شہر میں41کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں زیادتی کے 15کیسز جعلی ثابت ہونے پر منسوخ کر دیئے گئے۔ شہرمیں کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے 30کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔ پنجاب بھر میں445بچوں کے ساتھ  بدفعلی اور 3کو قتل کر دیا گیا۔ صوبہ بھر میں 186کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی اور 4کو قتل کیا گیا۔ پنجاب بھر میں کم عمر بچوں سے زیادتی کے 150کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔
مزیدخبریں