پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

05:15 PM, 26 Jun, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی خصوصی شرکت۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں 115 ویں مڈشپ مین اور 23ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ آج ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تھے۔پاک بحریہ ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں شریک تھے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کُل 226 افسران نے کمیشن حاصل کیے۔
مزیدخبریں