بلاول بھٹو کل پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کا افتتاح کریں گے

01:22 PM, 26 Jun, 2022

احمد علی
کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری منصوبے کا کل افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کی افتتاحی تقریب کل دوپہر 12 بجے ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ کے وزراء افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ماڈل کالونی تان ٹاور تک روٹ ون سے پیپلز بس سروس کا آغاز ہوگا ۔ پہلے مرحلے میں کراچی کے 7 روٹس بنائے گئے ہیں جن پر 240 بسیں چلائی جائیں گی۔
مزیدخبریں