سندھ بلدیاتی انتخابات : جے یوآئی نے دھاندلی کا الزام لگا دیا

02:38 PM, 26 Jun, 2022

احمد علی
کراچی : ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن قبل ازالیکشن اور پولنگ ڈے پر دھاندلی اور پرتشدد کاروائیوں کو روکنے میں ناکام رہا، صوبائی انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور جانبداری کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ شفاف نہیں۔ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے پر مرکزی ترجمان جے یوآئی کا ردعمل سامنے آگیا۔ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہاہے ، سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ ہنگاموں،کشت و خون اور دھاندلی کے واقعات سے بھرا پڑا ہے، جمیعت علمائے اسلام کے امیدواروں ،کارکنوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاگیا پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ اسلم غوری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران بدترین وڈیرہ شاہی کے دباو،دھمکیوں کے باوجود جےیوآئی کے کارکنان ثابت قدم رہے، صوبائی انتظامیہ نے بلدیاتی الیکشن میں جانبدارانہ کردار ادا کرکے بلدیاتی الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیاہے۔ ترجمان جے یوآئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن قبل ازالیکشن اور پولنگ ڈے پر دھاندلی اور پرتشدد کاروائیوں کو روکنے میں ناکام رہا،صوبائی انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ روئیے اور جانبداری کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ شفاف نہیں، کیا جمہوری سیاسی قوتوں نے اس طرز کے رویوں کے لئے جعلی عمران حکومت سے چھٹکارہ حاصل کیاتھا۔ اسلم غوری نے بیان میں کہا کہ صوبائی انتظامیہ اورالیکشن کمیشن کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن میں بدترین صورتحال ہے، سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں سیاسی مخالفین کے لئے جمہوری عمل میں حصہ لینا جرم بنادیاگیا، جیکب آباد،پنوعاقل، کندھکوٹ میں جےیوآئی کے پولنگ ایجنٹس کو اغوا کیا گیا۔
مزیدخبریں