شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک،2 اہلکار شہید

05:23 PM, 26 Jun, 2022

احمد علی
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے غلام خان کلے کے علاقے میں دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، سیکیورٹی فورسز نے غلام خان کلے کے علاقے میں دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے،مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں ملوث تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 اہلکار شہید ہوئے ہیں ،شہدا میں صوبیدار منیر حسین شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 44 سالہ شہید صوبیدار منیر حسین کا تعلق کرم کے علاقے پاڑا چنار سے تھا، 38 سالہ حوالدار بابو خان بھی شہدا میں شامل ہے، شہید حوالدار بابو خان کی عمر 38 برس اور تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ایریا کلیرنس آپریشن جاری ہے۔
مزیدخبریں