وزیر اعظم شہباز شریف کا لاہور میں سیلابی صورتحال ، شہریوں کی پریشانی کا نوٹس

08:14 PM, 26 Jun, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں سیلابی صورتحال اور شہریوں کی پریشانی کانوٹس لے لیا۔وزیر اعظم نے ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ برساتی صورتحال میں تمام متعلقہ اداروں کی ٹیموں کو متحرک کرنے کیا جائے شہریوں کو تکلیف اور پریشانی سے بچانے کے لئے کوئی سستی نہ دکھائی جائے۔ چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر نکاسی آب کے انتظامات کریں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ برسات اور سیلابی پانی کے پیش نظر ٹریفک کی روانی اور متبادل راستوں کی بروقت نشان دہی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی حفاظتی اور پیشگی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں اور ضلعی انتظامیہ اشتراک عمل سے شہریوں کو پریشانی سے بچائیں۔
مزیدخبریں