ساہیوال ریجن سے گزشتہ 12 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کی مزید 21 وکٹیں گر گئیں

10:28 PM, 26 Jun, 2023

احمد علی
ساہیوال ریجن سے گزشتہ 12 گھنٹوں میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مزید 21 وکٹیں گر گئیں۔ پاکپتن کے امجد جوئیہ،امیر حمزہ، ناصر حمید اور ماجد ڈوگرسمیت9 ارکان پارٹی چھوڑ گئے۔ امجد این اے 140،امیرحمزہ پی پی194اور ماجد پی پی 195 سے ٹکٹ ہولڈر تھے۔ خیال رہے کہ پاکپتن سے تعلق رکھنے والے تینوں رہنما ہی پی ٹی آئی کے مضبوط ترین امیدوار تھے۔ اوکاڑہ سے چوہدری وسیم، عبدالحمید، اور سرفراز سمیت 6 ارکان پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔ ساہیوال کے محمدخاں، چوہدری اصفر اور شاہد سمیت 6 سے زائد ارکان نے پارٹی چھوڑ دی، تمام تر ورکرز نے سانحہ 9 مئی کے نتیجہ میں پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیا۔
مزیدخبریں